Thursday, 25 April 2024, 05:29:32 pm
بلوچستان کی تعلیم یافتہ ہنرمندافرادی قوت میں ملک کی ترقی میں مثبت کرداراداکرنے کی مکمل استعداد موجودہے: آغا حسن بلوچ
January 07, 2023

سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرآغاحسن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی تعلیم یافتہ ہنرمندافرادی قوت میں ملک اوربلوچستان کے صوبے کی ترقی میں مثبت کرداراداکرنے کی مکمل استعداد موجودہے۔کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت صوبے میں حقیقی ترقی کی خواہاں ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کاانحصارگوادرکے عوام خاص طور پر ماہی گیروں کی ترقی پر ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادرمیں ایک کروڑبیس لاکھ روپے کی لاگت سے جدیدٹیکنالوجی کے تربیتی مرکزکے قیام سے نوجوانوں کوجدیدتعلیم اورتکنیکی مہارتوں کے حصول کے بہترمواقع میسر آئیںگے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس منصوبے کے مقاصد میں مختلف تکنیکی اورسائنسی شعبوں میں مہارتوں کی ترقی اورفراہمی شامل ہے۔وفاقی وزیرنے سمندری علوم کے قومی ادارے کے ایک انتہائی کامیاب منصوبے کا افتتاح بھی کیا جس پرتیس کروڑ روپے خرچ ہوںگے۔اس منصوبے کامقصدسمندری تحقیق کے شعبے میں خودانحصاری کے لئے استعدادپیداکرناہے۔یہ مرکزسمندری ٹیکنالوجی کی منتقلی اوربحری وسائل کی پائیدارترقی کے لئے بلوچستان اوروفاقی حکومت کومشاورت کی فراہمی کے قومی مرکزکے طورپرکام کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.