Saturday, 20 April 2024, 04:41:05 am
پاکستان،ترکمانستان کا دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق
January 07, 2021

پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر Atadjan Movlamor نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا۔مشیر تجارت نے ترکمانستان کے سازوسامان کی گوادر اور کراچی بندرگاہ کے راستے، ریلوے اور بذریعہ سڑک آمدورفت کی تجاویزات کو سراہا۔ترکمانستان کے سفیر نے رواں سال پاک ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمشن کے چھٹے اجلاس کے انعقاد پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سفیر نے گوادر بندرگاہ اور Turkmen بندگاہوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.