Wednesday, 27 May 2020, 05:47:46 pm

مزید خبریں

 
تجزیہ کاروں نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت بارے بلز کی منظوری کوبہترین ملکی مفاد میں قرار دیا
January 07, 2020

معروف تجزیہ کاروں نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت کے بارے میں بلز کی منظوری کو ملک کے بہترین مفاد میں قومی اتحاد اور یکجہتی قرار دیا ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلز کی منظوری کے بعد اب سروسز چیفس کو آئین کے مطابق مقرر یا ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں سیاسی نظام کی کامیابی ہے کہ بلز کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔