Thursday, 21 March 2019, 11:32:23 am
سندھ کابینہ کی صوبے میں نئی بھرتیوں کی منظوری
January 07, 2019

سندھ کابینہ نے صوبے میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج کراچی میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی۔نئی بھرتیاں گریڈ ایک سے پندرہ تک خالی آسامیوں پر کی جائیں گی۔کابینہ نے گنے کی کم ازکم قیمت ایک سو بیاسی روپے فی کلومقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے وزیر زراعت کو گنے کی قیمت سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے ایک مارکیٹ کمیٹی قائم کرنے کا بھی اختیار دیا۔کابینہ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سال کے اختتام تک تمام ستاون سرکاری کالونیوں میں خود کار میٹرریڈنگ کا نظام نصب کرے۔ کابینہ نے حیسکو کو اکاون کروڑ سینتیس لاکھ تیس ہزاراور سیپکو کو پچپن کروڑ اٹھاون لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے سرکاری رہائشی کالونیوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی کے بارے میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔