Thursday, 21 March 2019, 11:33:08 am
شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے،راجہ فاروق
January 07, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔انہوں نے پیر کے روز مظفر آباد میں ایک بیان میں کنٹرول لائن کے سیکٹر سماہنی میں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی جس میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر بچوں اور خواتین کو نشانہ بناکر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کے جرات مند رہائشی افراد دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہماری بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔راجہ فاروق حیدر نے متعلقہ حکام کو زخمی ہونے والی خاتون کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔