Tuesday, 26 March 2019, 05:27:08 am
جام کمال کا بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے قانون میں مجوزہ ترامیم کاجائزہ
January 07, 2019

آج کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے قانون میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا۔اجلاس میں میونسپل کمیٹی گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد سے شہر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعمیراتی اورترقیاتی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔