Sunday, 20 January 2019, 05:57:46 pm
حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پا کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،خسرو بختیار
January 09, 2019

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت منافع خوری اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر موثر انداز میں قابو پا کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔وہ شماریات ڈویژن کی طرف سے پیر کے روز اسلام آباد میں دی گئی ایک پریذنٹیشن کی صدارت کررہے تھے۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال اگست سے کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک فیصد سے کم اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے شماریات ڈویژن کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بہتر جائزے کیلئے ان اشیاء کی قیمتوں کے اعدادوشمار ہر جمعرات کے بجائے ہر پیر کو اکٹھا کرنے کی ہدایت کی۔مخدوم خسرو بختیار نے ہدایت کی کہ خصوصاً صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریے اور قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے بارے میں عوام کی آگاہی کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے۔