Saturday, 20 April 2024, 12:15:26 pm
ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان سے مزید غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، تجزیہ کار
January 07, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہدشیخ محمدبن زیدالنیہان کے پاکستان کے دورے سے ملک میں مزید سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کابڑاتجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کوانسانی امداداورمعاونت کی فراہمی میں سرفہرست ممالک میں شامل رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ، سیاست،معاشیا ت اور سماجی سطح پر نئی بلندیوں پرپہنچ گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرظفرنوازجسپال، عابدقیوم سلہری، ڈاکٹراے زیڈہلالی، مرزااختیاربیگ، ڈاکٹرعلینہ ہاشمی اورریٹائرڈبریگیڈیئرSaid Nazirشامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.