Thursday, 21 March 2019, 11:38:23 am
آئندہ سیزن کیلئے کپاس کا ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا پیداواری ہدف مقرر
January 07, 2019

حکومت نے آئندہ سیزن کے لئے کپاس کا ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا پیداواری ہدف مقرر کیا ہے۔یہ بات تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے پیر کے روز ملتان میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس ہدف کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس کے محققین کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوںکی مشکلات مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کھادوں پر ایک ہزار روپے فی تھیلا کی اعانت د ے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت افزائش حیوانات کے شعبے کو بھی فروغ دے رہی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گوشت اور دیگر تیار مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔