Wednesday, 19 September 2018, 09:46:30 pm
پر تشد انتہا پسندی پر قابو پانے بارے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
January 07, 2018

اسلام آباد میں اتوار کے روزپرتشدد انتہا پسندی پر قابو پانے کی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ورکشاپ کا اہتمام وزارت اطلاعات نے کیا تھا جس کا مقصد پرتشدد انتہا پسندی اور دہشتگردی کے بارے میں فہم حاصل کرنا اور اس کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ کے کردار کے بارے میں تربیت دینا تھا۔وزارت اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری شفقت جلیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔شفقت جلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندہ طلبہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والے علم کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو حقائق کی صحیح عکاسی کرنے اور واقعات کو اصل صورت میں پیش کرنے کی تعلیم دینا ہے۔مختلف یونیورسٹیوں کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کے تیس سے زائد طلبہ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔