Tuesday, 23 October 2018, 06:11:06 am
وزیراعلیٰ نے ٹیکس کے مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے،شمس میر
January 07, 2018

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر شمس میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت علاقے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر ٹیکس کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش کے مطابق آئینی اصلاحات کی منظوری کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔