Tuesday, 16 January 2018, 08:05:56 pm
کشمیر کے نصب العین کیلئے سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ناگزیر ہے،راجہ فاروق
January 07, 2018

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر کے نصب العین کے لئے سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ناگزیر ہے۔ اتوار کے روز خوشاب میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔