Wednesday, 19 September 2018, 09:59:08 pm
قومی ڈیجیٹل سکل ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز
January 07, 2018

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے                قومی ڈیجیٹل سکل ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔سرکاری ذریعوں کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں دو سال کے عرصے میں                  دس لاکھ سے زیادہ افراد کو تربیت دی جائے گی۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں' فری لانسرز' طلبہ اور پیشہ ور افراد کو علوم' مہارتوں اور تکنیکوں کے بارے میں تربیت دینا ہے۔