Thursday, 13 December 2018, 03:57:16 am
چیئرمین نیوٹیک کا ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ
January 07, 2018

چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ذوالفقار احمد چیمہ نے اتوار کے روز ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں سپورٹس ' چمڑے اور سرجیکل کی تین بڑی صنعتیں ہیں جن میں ہزاروں ہنرمند افراد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صنعت کے لئے ہنرمند افرادی قوت سے متعلقہ تمام ضروریات پوری کریں گے اور صنعتی شعبے کے لئے نوجوان تربیت یافتہ افراد کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ صنعتی پیداوار اور معیار میں اضافہ کیا جاسکے۔ذوالفقار احمد چیمہ نے سپورٹس ڈویلپمنٹ سنٹر سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور جدید فٹ بال ورکشاپس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فٹ بال اور والی بال کی صنعت کے بڑے وسیع امکانات ہیں اور ہمارے تیار کردہ فٹ بال اور والی بال پوری دنیا میں برآمد کیے جاتے ہیں۔