Wednesday, 19 September 2018, 09:41:47 pm
آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے مراعاتی پیکیج پر کام جاری
January 07, 2018

 انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت2020 ء تک ملک کی آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات کو                دس ارب ڈالر تک کرنے کے مراعاتی پیکیج پر کام کررہی ہے۔اس پیکیج سے صنعت کو مسابقت اور علاقائی معیشت میں درپیش چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔یہ پیکیج ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت مالی تجاویز جیسا کہ2030 ء تک آئی ٹی کی برآمدات پر انکم ٹیکس کی شرح صفر کرنے اور خدمات پر کم سے کم دو سے آٹھ فیصد تک ٹیکس کے خاتمے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔دیگر مالی اقدامات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔