وزیر مملکت اطلاعات نے کہاہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

حکومت قومی ورثے، فلموں اور کھیلوں کی بحالی کامشکل ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے: مریم اور نگزیب
06 اکتوبر 2017 (16:17)
0

 اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں قومی ورثے، فلموں اور کھیلوں کی بحالی کے مشکل ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ  جمعہ کواسلام آباد میں بین الاقوامی سپورٹس پریس ایسوسی ایشن ایشیا کی 20 ویں غیر معمولی کانگریس سے خطاب کررہی تھیں۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کی گئی بھرپورمہم کے نتیجے میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی مہم کی کامیابی کے نتیجے میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے اور کانفرنسیں پاکستان میں منعقد ہورہی ہیں۔

  مریم اور نگزیب نے کہا کہ ان تقاریب میں متعدد ملکوں کے کھلاڑی اورمندوبین شرکت کررہے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے۔