دو رویہ شاہراہ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود کو پشاور انٹر چینج پر اسلام آباد پشاور موٹروے سے منسلک کرے گی۔

 ناردرن بائی پاس کی تعمیرکامنصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہوگا
06 اکتوبر 2017 (14:27)
0

وفاقی حکومت پشاور میں بتیس کلو میٹر طویل ناردرن بائی پاس تعمیر کررہی ہے جس پر اکیس ارب روپے لاگت آئے گی۔ شاہراوں کے قومی ادارے کے ذرائع کے مطابق منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہوگا۔

 چار لینوں پر مشتمل دو رویہ شاہراہ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود کو پشاور انٹر چینج پر اسلام آباد پشاور موٹروے سے منسلک کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بائی پاس سے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔