صحت عامہ کے دوسوپچاس سے زیادہ ماہرین اور نمائندے خطے کے ممالک میں صحت عامہ کی اہم ترجیحات پر غور کریں گے۔

File Photo

مشرقی بحیرہ روم کیلئے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوگا
06 اکتوبر 2017 (09:06)
0

مشرقی بحیرہ روم کیلئے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔صحت عامہ کے دوسوپچاس سے زیادہ ماہرین اور نمائندے خطے کے ممالک میں صحت عامہ کی اہم ترجیحات پر غور کریں گے۔

ہیلتھ سروسز کی وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے ایک بیان میں کہاہےکہ پاکستان میں شعبہ صحت عامہ کا یہ بڑا اجلاس عالمی صحت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اہم کردار کامظہر ہے۔

علاقائی کمیٹی موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے بارے میں نئے مجوزہ لائحہ عمل کی بھی توثیق کرے گی۔