پاکستان کی بھارتی ذرائع ابلاغ سے جھوٹا پروگرام نشر کرنے کی مذمت
06 اکتوبر 2016 (22:16)
0

پاکستان نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک جھوٹے پروگرام کو نشرکرنے کی مذمت ہے جس میں سیاسی مقاصد کیلئے کنٹرول لائن کے پار مبینہ سرجیکل حملوں کے بارے میں فرضی کہانیاں گھڑی گئی ہیں ۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ سی این این انٹرنیشنل سے وابستہ ایک بھارتی چینل نے آزادجموں وکشمیر کی اسپیشل برانچ کے ایس پی غلام اکبر کے ایک انٹرویو کو توڑمروڑ کرپیش کیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کے مبینہ سرجیکل حملوں کی تصدیق کی ہے ۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ سی این این متعلقہ بھارتی ٹی وی چینل کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اس ٹی وی چینل کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کاحق رکھتاہے۔