آرمی چیف کا پاکستان،روس مشترکہ مشقوں کا معائنہ
06 اکتوبر 2016 (21:31)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان روسی فوج کی طرح جنگی مہارت اور تجربے میں دنیا میں سب سے بہترین ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اٹک کے قریب جاری پاک روس مشترکہ مشقوں DRUZBAH کے معائنے کے موقع پر کیا ۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اوران کی پیشہ وارانہ ، مہارت اور لگن کی تعریف کی انہوں نے کہا ایسی مشترکہ فوجی مشقیں انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاشاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔
یہ مشقیں گزشتہ مہینے کی ستائیس تاریخ کو شروع ہوئی تھیں اوراس مہینے کی دس تاریخ کو مکمل ہوںگی ۔