چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہاکہ تمام سرکاری ادارے آئین پرکاربند اورفرائض ادائیگی کی پوری استعداد رکھتے ہیں۔

اداروں کو بد نام کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے:محمد زبیر
06 اکتوبر 2016 (21:17)
0

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن جیسے باوقار اداروں کو بدنام کرنا روزانہ کا وطیرہ بنالیا ہے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو چیلنج کیاکہ وہ قوم کو بتائیں کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کس ذمہ داری کو پوراکرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز نے کہاکہ تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم نے اپنے ترک دعوی میں کہا ہے کہ جن لیڈروں کا پانامہ پیپرز میں نام آیا ہے انہوں نے نہ تو کوئی قانون توڑا ہے اور نہ ہی کوئی غیرقانونی کام کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری ادارے آئین پرکاربند ہیں اور تمام سرکاری محکمے اپنے فرائض کی ادائیگی کی پوری استعداد رکھتے ہیں۔