معاون خصوصی نے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عمران کی ہوس اقتدار نے جمہوریت کو دائو پر لگا دیا:مصدق ملک
06 اکتوبر 2016 (21:13)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں ترقی کاعمل سبوتاژ کرناچاہتے ہیں۔
جمعرات کی رات پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اقتدار کی ہوس نے جمہوریت کو دائو پر لگادیا ہے ۔
مصدق ملک نے کہاکہ احتجاج ہرجماعت کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کو آئین اورقانون کی خلاف وزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔