سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی 91ارب روپے مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری۔

file photo

تحقیق پر مبنی معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے:احسن
06 اکتوبر 2016 (21:03)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو ملک میں جدید طریقوں سے تحقیق کی بنیاد پر معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں 91ارب روپے مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی توسیع اور پانچ ارب روپے سے زائد لاگت کے کمیونٹی سکولوں کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔