آزاد کشمیر کابینہ کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق پا مالی کی مذمت
06 اکتوبر 2016 (19:59)
0

کابینہ نے عالمی برادری سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

آزادکشمیر کابینہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کاسنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا عالمی طورپر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔
کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز مظفرآباد میں ہوا جس کی صدارت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کی ۔
آزادکشمیر کابینہ نے متفقہ طورپر قرارداد منظور کی جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر جارحیت کی مذمت کی گئی ۔
آزادکشمیر کی کابینہ نے پاکستان اور کشمیر کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ قراردیا ۔