فنکار، شاعر اور ادیب ثقافتی سفیر ہیں :ممنون حسین
06 اکتوبر 2016 (19:31)
0

صدر ممنون حسین نے 34 مستحق فنکاروں کے لئے 90 لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے یہ منظوری جمعرات کو اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کی رہبرکمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
صدر نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی خدمات اور کردارکوتسلیم کرتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں ان کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے گی۔
ممنون حسین نے کہا کہ فنکار' شاعر اور ادیب ثقافتی سفیر ہیں اور ملک کی سماجی اور ثقافتی اقدار کے فروغ میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔