مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی برادری کے مسلسل تعاون پر زور ۔

file photo

پاکستان کا افغانستان میں پائیدار امن کی خواہش کا اعادہ
06 اکتوبر 2016 (19:20)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کے روز افغانستان کے بارے میں برسلز کانفرنس کے موقع پر افغان صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کی مشیر خارجہ نے افغانستان میں پائیدار امن کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا جو پاکستان میں استحکام و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ 

انہوں نے افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں تعاون کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان چار فریقی رابطہ گروپ کے لائحہ عمل کے ذریعے یہ کوششیں جاری رکھے گا۔
افغان صدر نے برسلز کانفرنس میں افغانستان کے لیے مزید پچاس کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔