حزب مخالف،عالمی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ شام اور روس کے جنگی جہاز اسپتالوں اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

بشار الاسد کی اسپتالوں،عوامی اداروں کو نشانہ بنانے کی تردید
06 اکتوبر 2016 (18:18)
0

شام کے صدر بشار الاسد نے ان اطلاعات کومسترد کر دیاہے کہ ان کی حکومت ہسپتالوں اور عوامی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
حزب مخالف کے رہنمائوں اور عالمی امدادی اداروں نے کہا ہے کہ شام اور روس کے جنگی جہاز شمالی شہر حلب میں ہسپتالوں اور دیگر عمارتوں کونشانہ بنا رہے ہیں ادھر شام کی فوج نے آج حلب کے اندر باغیوں کے خلاف پیش قدمی کی، دریں اثناء ترکی کی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے میں انتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر باغی شامل ہیں۔
یہ دھماکہ ادلب صوبے میں باغیوں کے زیر قبضہ ATMEH کی سرحدی گزرگاہ پر گارڈز کی تبدیلی کے وقت ہوا۔