صدر نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ گزشتہ تین سال میں حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دی۔

صدر کی نادار طبقات کی بہبود کیلئے اہم کردار پربی آئی ایس پی کی تحسین
06 اکتوبر 2016 (17:37)
0

صدر ممنون حسین نے معاشرے کے نادار طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا میں سب سے بڑا اور موثر پروگرام ہے جس سے ملک بھر کے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی آرہی ہے۔
صدر نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ گزشتہ تین سال میں حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار میں اضافے اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار میں بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے۔
پروگرام کی چیئرپرسن نے صدر کو ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ہم 53 لاکھ خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر امداد فراہم کررہے ہیں اور عالمی بینک ' ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں۔