حریت فورم کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی تعریف
06 اکتوبر 2016 (15:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے حق خودارادیت کی جدوجہد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سرینگر میں حریت فورم کے ترجمان نے عالمی فورموں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے پر سیاسی قیادت اور پاکستان کے عوام کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں لنگیٹ کے مقام پر بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں دونوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔بھارتی پولیس نے وادی کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔