وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے نوے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان سکوک بانڈز کے ذریعے منڈی سے ایک ارب ڈالر حاصل کریگا:ڈار
06 اکتوبر 2016 (15:28)
0

پاکستان پانچ سالہ سکوک بانڈز کے اجراء کے ذریعے سرمائے کی عالمی منڈیوں سے ایک ارب ڈالر حاصل کرے گا۔یہ بات وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے نوے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔
پاکستان نے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالر مالیت کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملکی تاریخ میں منافع کی کم ترین شرح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ، جس نے حال ہی میں عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام مکمل کیا ہے ، سرمائے کی ضرورت نہیں ہے تاہم عالمی فنڈ سے منسلک رہنے کیلئے سکوک باندذ جاری کئے گئے ہیں۔