نواز شریف نے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں ادارے کے روزگار کی بحالی کے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

حکومت غذائی تحفظ سے متعلق خوراک وزراعت کے ادارے کی سرگرمیوں میں مدد کے لئے تمام ممکن تعاون کریگی: وزیراعظم
06 اکتوبر 2016 (13:04)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت خوراک کے تحفظ سے متعلق خوراک وزراعت کے ادارے کی سرگرمیوں میں مدد کے لئے تمام ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے یہ بات خوراک وزراعت کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل جوز گریزیانو ڈی سلوا سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔نواز شریف نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور ہنگامی صورتحال میں خوراک وزراعت کے ادارے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں ادارے کے روزگار کی بحالی کے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیراعظم نے ملک میں روزگار کے مواقع کی فراہمی اور دیہی ترقی کیلئے ادارے کے اقدامات کو سراہا۔جوز گریزیانو ڈی سلوا نے کہا کہ خوراک وزاعت کا ادارہ سب کیلئے خوراک کے تحفظ کے لئے کام کر رہا ہے۔