File photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں دونوجوانوں کو شہید کر دیا
06 اکتوبر 2016 (11:32)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں لنگٹ کے مقام پر بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں دونوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

ادھر بھارتی پولیس نے وادی کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اٹھارہ نوجوانوں کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے ہے جنہیں سرینگر شہر میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔