file photo

روس نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون اوریورینیم کی تحقیق کامعاہدہ ختم کردیا
06 اکتوبر 2016 (09:55)
0

روس نے پلوٹونیم معاہدے پرتعاون ختم ہونے کے دو روز بعد ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون اوریورینیم کی تحقیق کامعاہدہ ختم کردیاہے۔ روس کی حکومت نے کہاہے کہ یوکرین کے مسئلے پر امریکہ کی طرف سے روس کے خلاف عائد پابندیوں پر جوابی اقدامات کے طورپر وہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی اورتوانائی سے متعلقہ تحقیق کے معاہدے کو بھی ختم کررہاہے۔