شام کا شہریوں کوحلب چھوڑنے کاموقع فراہم کرنے کیلئے فضائی حملوں میں کمی کااعلان
06 اکتوبر 2016 (09:39)
0

شام کی وزارت دفاع نے شہریوں کو محصورشہرحلب چھوڑنے کاموقع فراہم کرنے کیلئے فضائی حملوں میں کمی کااعلان کیاہے۔

اُدھرروس اورترکی کے صدور نے ٹیلی فون پرشام میں جنگ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔دونوں رہنما اتوار کواستنبول میں ملاقات کرینگے۔ دوسری طرف فرانس کے وزیرخارجہ جین مارکAyrault شام میں نئی جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں آج روس اورامریکہ کادورہ کررہے ہیں۔