ممنون حسین نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پرکشیدگی کوہوا دے رہاہے۔

عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے:صدر
06 اکتوبر 2016 (08:29)
0

صدرممنون حسین نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میںظلم وستم بند کرے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے۔ انہوں نے یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو سے اسلام آباد میں معاونین کے بغیرملاقات میں کہی۔ دونوں رہنمائوں نے کہاکہ خطے میں امن اورخوشحالی کیلئے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے۔

صدرممنون حسین نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پرکشیدگی کوہوا دے رہاہے۔ وفود کی سطح کے مذاکرات کے دوران فریقین نے تجارت ،معیشت،تعلیم، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے پراتفاق کیا۔ بیلاروس کے صدرنے کہاکہ اُن کاملک مختلف شعبوں میں پاکستان کی مہارت سے فائدہ اٹھاناچاہتاہے۔