پینٹاگون کے پریس سیکرٹری نے بتایا کہ امریکہ کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے میں ہے۔

امریکہ کا پاکستان اوربھارت کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پرزور
06 اکتوبر 2016 (07:45)
0

امریکہ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پرزوردیاہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹرکک نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے مسئلے پر بات چیت جاری ہے جودونوں ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔