پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے ہراکر سیریز جیت چکا ہے۔

ابو ظہبی:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے دی
06 اکتوبر 2016 (07:42)
0

ابوظہبی میں تیسرے اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 136رنز سے ہراکر سیریزتین صفر سے جیت لی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 309رنزکاہدف دیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم172رنزبناسکی۔ بابراعظم نے مسلسل تیسری سنچری بنانے والے آٹھویں اورپاکستان کے تیسرے کھلاڑی بننے کااعزازحاصل کیا۔انہوں نے تین بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تین سو ساٹھ رنزبناکر کوئنٹن ڈی کاک کاتین سو بیالیس رنز کاسب سے زیادہ سکوربنانے کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔کپتان اظہرعلی نے بھی سنچری بنائی۔

اس سے پہلے پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے ہراکر سیریز جیت چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اس ماہ کی تیرہ تاریخ سے شروع ہوگی۔