امورکشمیراورگلگت بلتستان کے وزیرنے کہاکہ پاکستان کاواضح موقف ہے کہ تنازع کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیرپاامن کاقیام ممکن نہیں ہے۔

file photo

برجیس طاہرنے مسئلہ کشمیر پروزیراعظم نوازشریف کے موقف کاخیرمقدم کیا
06 اکتوبر 2016 (07:36)
0

امورکشمیراورگلگت بلتستان کے وزیرچودھری محمدبرجیس طاہرنے مسئلہ کشمیر پروزیراعظم نوازشریف کے موقف کاخیرمقدم کیاہے۔ وزیراعظم کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوموثر طریقے سے اُجاگرکیا۔

برجیس طاہر نے کہاکہ پاکستان کاواضح موقف ہے کہ تنازع کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیرپاامن کاقیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اُڑی میں بھارتی فو ج کے ہیڈکوارٹرپرحالیہ حملہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کارچایاہواڈرامہ تھا۔