مشترکہ حریت قیادت نے احتجاج میں جمعہ سات اکتوبرسے تیرہ اکتوبر تک توسیع بھی کردی ہے۔

file photo

مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت کی آزادی مارچ کی اپیل
06 اکتوبر 2016 (07:24)
0

مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت نےجمعرات کے روز  بارہ مولاسری نگراسلام آبادسے آزادی مارچ کی اپیل کی ہے۔ مشترکہ حریت قیادت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ مارچ صبح نوبجے شمالی کشمیر سے بارہ مولاوسطی کشمیرسے سری نگر اورجنوبی کشمیر سے اسلام آباد کی جانب شروع ہوگا۔

انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف جموں وکشمیرمیں محلے، گائوں اورمختلف علاقوں کو جانیوالے راستے بندکرنے اورمکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے احتجاج میں جمعہ سات اکتوبرسے تیرہ اکتوبر تک توسیع بھی کردی ہے۔