دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار ہیں

file photo

پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے:نفیس
06 مئی 2017 (22:19)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ۔
ہفتے کے روز پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کا موثر انتظام وقت کی ضرورت ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔