ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے

file photo

افغان فورسز کی فائرنگ کیخلاف کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی
06 مئی 2017 (20:46)
0

کل چمن پر سرحد پار افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پرہفتے کو کوئٹہ میں افغان قونصل خانے کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کا اہتمام بلوچستان متحدہ محاذ کے کارکنوں نے کیا تھا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حملے کی شدید مذمت کی اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے کہنے پر اس قسم کے خطرناک کھیل سے باز رہے۔
انہوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔