file photo

حکومت بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے
06 مئی 2017 (20:36)
0

حکومت بلوچستان میں غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے سینئیر عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ صوبے میں ستائیس کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات میں بہتری کیلئے خطیر فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں۔