بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات بلوچستان کے علاقے آواران کے دورے کے دوران کہی۔

بلوچستان میں ترقی کے عمل میں تعاون جاری رکھیں گے:آرمی چیف
06 مئی 2017 (20:28)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےہفتے کے روزبلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا۔انہیں جنوبی بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال اور ایف سی کی طرف سے کمیونٹی امداد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
انہیں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال آوارن کی استعدادکار بڑھانے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ اشتراک عمل سمیت علاج معالجے کی سہولتوں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد استفادہ کررہے ہیں۔
فوج اور ایف سی کی طرف سے آواران کے دوسو طلباء کو مفت تعلیم اور قیام وطعام کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے اور ایف سی بلوچستان نے حال ہی میں ایک نیا سکول بھی قائم کیا ہے۔آرمی چیف نے سلامتی اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کے عمل میں تعاون جاری رکھیں گے ۔
بعد میں بری فوج کے سربراہ نے مقامی عمائدین اور معزز شخصیات سے بھی ملاقات کی جنہوں نے علاقے میں سیکورٹی اور ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔
قمر جاوید باجوہ نے سیکورٹی فورسز سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔