راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ان بڑے منصوبوں سے حاصل کردہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی

file photo

ریاست میں کئی پن بجلی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے: راجہ فاروق حیدر
06 مئی 2017 (19:58)
0

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ریاست میں کئی پن بجلی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کو مظفر آباد میں ایک سو بتیس کلومیٹر واکٹ کے رام پورہ گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ان بڑے منصوبوں سے حاصل کردہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے تین بڑے پن بجلی منصوبے پاک چین اقتصادی رہداری میں شامل کیے گئے ہیں۔
ایک سو بتیس کلو واکٹ کا رام پورہ گرڈ سٹیشن ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جو سات فیڈرز کے ذریعے باون میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے۔