file photo

حکومتی اقدامات کی بدولت انفارمیشن میں انقلاب آیا ہے: انوشہ رحمان
06 مئی 2017 (19:50)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت انفارمیشن میں انقلاب آگیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ ان اقدامات کی بدولت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔
انوشہ رحمن نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت براڈ بینڈ سہولت کی وجہ سے خیبرپختوںنخوا کے اضلاع کو یکجا کررہی ہے۔