وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی تعلیم کے تربیت اساتذہ کے ادارے کا افتتاح
06 مئی 2017 (19:46)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہفتے کو لاہور میں خصوصی تعلیم کے تربیت اساتذہ کے ادارے کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی تعلیم ملک کے لئے چیلنج ہے اور ہمیں اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
پاک فضائیہ اور پنجاب کی حکومت نے خصوصی تعلیم کیلئے مشترکہ طور پر یہ ادارہ قائم کیا ہے۔