اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت کراچی میں پاکستان کی پہلی فلم پالیسی کی تیاری کیلئے فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کررہی تھیں

مریم اورنگزیب کا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فلمی صنعت کی بحالی ، ثقافت کے فروغ پر زور
06 مئی 2017 (18:14)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں دو روزہ مشاورتی اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہماری ثقافت اور ورثے سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے جسے ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں فلم پالیسی2017 تیار کی جارہی ہے جس کا جلد اعلان کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت فلم سازوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی اور جدید آلات کی درآمد کیلئے بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت نے انسداد دشت گردی کی اپنی موثر پالیسی کے باعث دہشت گردی پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک کی ستر سالہ تقریبات منانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔