طلباء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب کریں: مسعود خان
06 مئی 2017 (17:59)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب کریں۔
ہفتے کو راولاکوٹ میں ایک سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔