وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچانے پر یقین رکھتی ہے

پاکستان تیز تر، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے:ڈار
06 مئی 2017 (17:41)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد پاکستان تیز تر، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وژن 2025 پر کام کررہا ہے جو انسانی وسائل اور سماجی خدمات کے شعبوں میں وسیع تر سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچانے پر یقین رکھتی ہے۔