وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے   کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا

file photo

پاکستان کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کا فوری جواب دے گا: آصف
06 مئی 2017 (17:31)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کا فوری طور پر موثر جواب دے گا۔
انہوں نے ہفتے کو سیالکوٹ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی صورتحال کی بغور نگرانی کررہا ہے اور اپنی علاقائی حدود کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔
وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔